ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انسانی اسمگلنگ معاملہ میں دلیرمہندی کو ملی راحت، کورٹ نے سزا پرلگائی روک

انسانی اسمگلنگ معاملہ میں دلیرمہندی کو ملی راحت، کورٹ نے سزا پرلگائی روک

Sun, 01 Apr 2018 00:14:05    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )پنجابی پاپ گلوکار دلیر مہندی کو سنائی گئی سزا پر کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ 2003 میں انہیں انسانی اسمگلنگ کے ایک معاملہ میں کورٹ نے دو سال کی سزا سنا ئی تھی۔ مہندی کے وکیل نے سزا کے خلاف کورٹ میں اپیل کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے جمعہ کے روز پٹیالہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کی عدالت نے روک لگا دی تھی۔غور طلب ہے کہ 16 مارچ کو عدلیہ ومجسٹریٹ ندھی سینی کی کورٹ نے گلوکار مہندی کو انسانی اسمگلنگ میں ملزم قرار دیا تھا ،کورٹ نے انہیں دو سال کی قید کی سزا سنائی تھی ۔ حالانکہ کچھ ہی منٹوں میں انہیں ضمانت بھی مل گئی تھی۔پولیس نے دلیر ،ان کے بھائی شمشیر سنگھ (جن کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا)اور دو اور لوگوں کے خلاف بیرون ملک بھیجنے کے بہانے لوگوں سے ایک کروڑ روپیہ ٹھگنے کا معاملہ درج کیا تھا۔ شکائت کندہ بخشش سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ نہ تو ڈیل پوری کی گئی اور نہ ہی ملزموں نے ان کے پیسہ واپس کئے۔ پٹیالہ میں 2003 میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں دلیر کو گرفتار کیا ،لیکن کچھ دنوں بعد ہی انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ دلیر نے کہا کہ انہیں ضمانت مل گئی ہے اور وہ پٹیا لہ کی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جائیں گے ۔ اس سے قبل پولیس نے عدالت کے سامنے دو بار عرضی لگا کر کہا تھا کہ دلیر نے کوئی فراڈ نہیں کیا ہے۔اور اسی وجہ سے ان کا اس معا ملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اکتوبر 2003 میں پولیس نے دلیر کو ان کے بھائی شمشیر کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ شکایت کندہ نے الزام لگایا تھا کہ دونوں بھائیوں نے اپنے گلوکاری گروپ کے ساتھ اسے بیرون ملک لے جانے اور کسی مغربی ملک میں رہنے کے انتظام کے نام پر ایک بڑی رقم لی تھی۔تفتیش کے بعد پولیس افسران نے کہا کہ گلوکا ر اور دیگر پیش کرتا ایک گینگ کے چنگل میں پھنس گئے تھے جو پنجاب کے نوجوانوں کو اپنے گلوکار ی گروپ میں شامل کر کے غیر مجازی طریقہ سے مغربی ملک بھیجتا تھا۔اور اس کیساتھ ہی اس کے 20 لاکھ روپیہ وصولتا تھا۔


Share: